یارب سوئے مدینہ مستانہ بن کے جاؤں
اس شمع دو جہاں کا پروانہ بن کے جاؤں
🤲😔
عالم کی آرزو کا افسانہ بن کے جاؤں
اور اپنی حسرتوں کا نذرانہ بن کے جاؤں
🤲😔
جُز ان کی آرزو کے کوئی نہ مدّ عا ہو
دنیا کی ہر طلب سے بیگانہ بن کے جاؤں۔ 😭
ہرگام ایک سجدہ ہر گام یا محمدﷺ
اس شان اس ادا کا مستانہ بن کے جاوں❤️♥️
لب پہ درود جاری دل پر سرور طاری
اپنی حقیقوں کا افسانہ بن کے جاؤں
بہزاد میرا عالم سمجھے گا کیا زمانہ
ہے فہم کا تقاضا دیوانہ بن کے جاؤں🤲❤️
💞صلی اللّٰہ علیہ وآله وسلم 💞
0 Comments