یا نبی سلام علیک
یا رسول سلام علیک
صلوٰۃ اللہ علیک
مصطفی خیرالوری ہو سرور ہر دو سرا ہو
اپنے اچھوں کا تصدق ہم بدوں کو بھی نباہو
یا نبی سلام علیک
یا رسول سلام علیک
صلوٰۃ اللہ علیک
ملکِ خاصِ کبریا ہو مالکِ ہر ما سوا ہو
کوئی کیا جانے کہ کیا ہو عقل ِعالَم سے وَرا ہو
یا نبی سلام علیک
یا رسول سلام علیک
صلوٰۃ اللہ علیک
سب مکاں تم لا مکاں میں تن ہیں تم جانِ صفا ہو
سب تمہارے در کے رستے ایک تم راہ ِخدا ہو
سلام علیک
یا نبی سلام علیک
یا رسول سلام علیک
صلوٰۃ اللہ علیک
سب تمہارے آگے شافع تم حضور ِکبریا ہو
سب کی ہے تم تک رسائی بارگہ تک تم رسا ہو
سلام علیک
یا نبی سلام علیک
یا رسول سلام علیک
صلوٰۃ اللہ علیک
وہ کلس روضے کا چمکا سر جھکاؤ کج کلا ہو
وہ در ِدولت پہ آئے جھولیاں پھیلاؤ شا ہو
سلام علیک
یا نبی سلام علیک
یا رسول سلام علیک
صلوٰۃ اللہ علیک
وہ درِ دولت پہ آئے جھولیاں پھیلاؤ شاہو
کیوں رضا مشکل سے ڈرئیے جب نبی مشکل کشاء ہو
سلام علیک
یا نبی سلام علیک
یا رسول سلام علیک
صلوٰۃ اللہ علیک
*جمعہ مبارک*
0 Comments