وہم کا علاج
بعض مرتبہ لوگوں کے وہم کا مرض بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے جس سے نہ صرف ان کی زندگی عذاب بن جاتی ہے بلکہ وہ دوسروں کے لئے بھی عذاب بن جاتے ہیں وہم کی وجہ سے بار بار وضو کرنا ، کپڑے پاک کرنا ، کرسی، میز ، پلنگ ، مسہری ، دری، چادر ، بستر سب بار بار پاک کرنا پھر بھی شک و شبہ دور نہیں ہوتا کہ ابھی پاک ہوا ہے یا نہیں شک و شبہ کی بناء پر بار بار ایک ہی کام کو کرتے پورا دن نکال دینا لیکن پھر بھی شک و وہم باقی ہی رہتا ہے اس کے لئے یہ عمل بہت مجرب ہے اس عمل سے وہم کا مرض ہمیشہ کے لئے ختم ہو جاتا ہے
عمل یہ ہے
اکتالیس مرتبہ اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم پڑھے اور سو مرتبہ لَا حَولَ وَلاَ قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ پڑھ کر اپنے سینے پر دم کر لیا کرے اور پانی پر دم کر کے رکھ لیں جو اگلے چوبیس گھنٹے تک وہ پانی پیتے رہیں
اکتالیس دن مسلسل یہ عمل کریں وہم کا مرض ختم ہو جائے گا ان شاءاللہ تعالیٰ
0 Comments