1️⃣6⃣
*ســـوال: کیا عورت دوائی کے ذریعے قصداً اپنی ماہواری کو روک کر رمضان کے روزے رکھ سکتی ہے؟*🔴𒊹…………✵
*جوابــــ:* ☜جی ہاں ، جبکہ کوئی طبی نقصان نہ ہو۔(الاشباہ و النظائر ، ص 73)
*ســـوال: کیا کان میں دوائی ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟*🟢𒊹…………❁
*جوابــــ:* ☜جی نہیں۔ البتہ اگر کان کا پردہ پھٹا ہوا ہے تو پھر ٹوٹ جائے گا۔ (تفہیم المسائل ، ص 192) ♥️
1⃣7⃣
*ســـوال: کیا دانتوں یا مسوڑھوں سے خون نکلے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟*❣️
*جوابــــ:*☜نہیں۔ جبکہ خون حلق سے نیچے نہ جائے۔(دررالحکام شرع غررالحکام)
*ســـوال: کیا امتحانات کی وجہ سے رمضان کا روزہ چھوڑ سکتے ہیں؟*🦚
*جوابــــ:*☜ جی نہیں۔ (مسند امام احمد)
1⃣8⃣
*ســـوال: اگر جنابت(ناپاکی)کی حالت میں صبح کی تو کیا روزہ ہو گا یا نہیں؟* 🦚🌹🍃
*جوابـــــ☜ جنابت(ناپاکی) کی حالت میں صبح کی بلکہ اگرچہ سارے دن ناپاک رہے ، روزہ نہ گیا مگر اتنی دیر قصداً غسل نہ کرنا کہ نماز قضا ہو جائے گناہ و حرام ہے۔ حدیث مبارکہ میں ہے:*
*”جنب جس گھر میں ہوتا ہے اس میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے”(درمختار)۔*
🟡….𒊹…..🟣…..𒊹…..🔵
0 Comments