آسیب کا آسان علاج

اگر کوئی آسیبی اثرات سے متاثر ہو جو ظاہر بھی نہ ہوتا ہو اور اندر ہی اندر پریشان کرتا ہو

مریض دن بدن جسمانی مرض میں مبتلاء ہوتا جاتا ہو لیکن مریض کو یہی پتہ نہیں چلتا کہ یہ جسمانی تکلیف ہے یا روحانی تکلیف

بعض دفعہ عامل کے بتانے کے بعد میں بھی دل ماننے کو تیار نہیں ہوتا کہ یہ کسی اور اثرات کی بناء پر ہے نتیجتاً مرض گہرا ہو جاتا ہے پھر بڑے بڑے عاملین کو بھی علاج کرنے میں وقت لگ جاتا ہے

خیر ابتدائی اثرات کے لئے یہ عمل بہت مفید ہے

عمل یہ ہے کہ مندرجہ ذیل نقش کو آٹھ عدد نقش ایک بیٹھک میں باوضو فجر کے بعد عرق گلاب و زعفران سے تیار کریں اور ایک نقش مریض کے گلے میں ڈالیں بقیہ روزانہ ایک نقش پانی میں گھول کر دن میں تین مرتبہ پلائیں

 آسیبی اثر کی بناء پر جو تکلیف ہوگی اس سے شفاء حاصل ہوگی ان شاءاللہ تعالیٰ

نقش یہ ہے

                786

4441 4444 4447 4433

4446 4434 4440 4445

4435 4449 4442 4439

4443 4438 4436 4448

اس نقش کو مریض کے گلے میں ڈالنے کے بعد سات کلو آٹا یا سات کلو کچا چاول مریض کے ہاتھوں ہی غرباء میں تقسیم کرا دیئے جائیں ان شاءاللہ تعالیٰ بہت جلد شفاء حاصل ہوگی

 


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *