*عورت حیض کی حالت میں درود تاج و درود تنجینا جیسے درود پڑھ سکتی ہے؟*
سوال
عورت شرعی عذر والے ایام میں درود تنجینا اور درود تاج جیسے درود پڑھ سکتی ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں! پڑھ سکتی ہے ،کوئی حرج نہیں ، لیکن بہتریہ ہے کہ وضو یا کلی کرکے پڑھے اور اگر بغیر وضو اور بغیرکلی کیے ہی پڑھ لیاتب بھی حرج نہیں۔چنانچہ بہار شریعت میں ہے ”قرآنِ مجید کے علاوہ اور تمام اذکار کلمہ شریف، درود شریف وغیرہ پڑھنا بلا کراہت جائز بلکہ مستحب ہے اور ان چیزوں کو وضو یا کلی کرکے پڑھنا بہتر اور ویسے ہی پڑھ لیا جب بھی حرج نہیں اور ان کے چھونے میں بھی حرج نہیں۔“
*(بہارِ شریعت، جلد 1، حصہ 2،صفحہ 379، مکتبۃ المدینہ)*
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
*┄┉❈❥ًً❀(«🌹♥️🌹»)❀❥❈┉┄*
*🌴💞🌴*
*┄┉❈❥ًً❀(«🌹♥️🌹»)❀❥❈┉┄*
0 Comments