Naat Lyrics Delhi Rajasthan Tumhara Ya Khwaja lyric in urdu

 

دہلی راجستھان تمہارا یا خواجہ

سارا ہندوستان تمہارا یا خواجہ

 

ہند میں نوّے لاکھ کو کلمہ پڑھوایا

ہم پر ہے احسان تمہارا یا خواجہ

 

سارا انا ساگر کوزے میں بھر آیا

سنتے ہی فرمان تمہارا یا خواجہ

 

آپ پہ ہے فیضان جنابِ عثمان کا

ہم پر ہے فیضان تمہارا یا خواجہ

 

فیضِ مدینہ ملتا ہے اجمیر سے ہی

روضہ ہے ذیشان تمہارا یا خواجہ

 

رہے سنی دعوتِ اسلامی

یہ تو ہے فیضان تمہارا یا خواجہ

 

ان دونوں پر خاص کرم تم فرمانا

شاکر اور رضوان تمہارا یا خواجہ

 

سید کو طیّبہ کی گلیاں دکھلا دو

ہے ادنیٰ

دربان تمہارا یا خواجہ

 

Leave a Comment