(1)یا ربِ مصطفٰی تو مجھے حج پہ بلا

تاکہ میں دیکھ لوں آنکھ سے کعبہ تیرا

 

(2) حج کا شرف ہو پھر عطا یارب مصطفٰی

میٹھا مدینہ پھر دکھا یارب مصطفٰی

 

(3) رخ سوئے کعبہ ہاتھ میں زم زم کا جام ہو

پی کر کروں میں پھر دعا یارب مصطفٰی

 

(4)روتی رہے جو ہر گھڑی عشقِ رسول میں

وہ آنکھ دے دے یا خدا یارب مصطفٰی

 

(میرے مولٰی کرم ہو کرم

میرے مولٰی کرم ہو کرم)

 

(5) دیدے طواف خانہء کعبہ کا پھر شرف

فرما یہ پورا مدعا یارب مصطفٰی

 

(6) آنکھوں میں جلوہ شاہ کا اور لب پے نعت ہو

جب روح تن سے ہو جدا یارب مصطفٰی

 

(7) فردوس میں پڑوس دے اپنے حبیب کا

یہ دعا ھے تجھ سے یارب مصطفٰی

 

(8) سب اہل خانہ ساتھ میں

ہو کاش چل پڑے

سوئے مدینہ قافلہ یارب مصطفٰی

 

(9) مجھ کو بقیع پاک میں مدفن نصیب ہو

یہ دعا ھے تجھ سے یارب مصطفٰی

 

(10) تو بے حساب بخش دے عطارِ زار کو

تجھ کو نبیﷺ کا واسطہ یارب مصطفٰی


0 Comments

Leave a Reply

Avatar placeholder

Your email address will not be published. Required fields are marked *