جانور کے نظر بد کے لئے
اگر کسی جانور کو نظر بد لگ جائے جس کی وجہ سے وہ شرارتیں کرنے لگے یا دودھ دینا بند کردے یا طبیعت خراب ہونے لگے تو یہ عمل کریں کہ آٹے پر یا پانی پر یہ آیت کریمہ تین مرتبہ مع بسم اللّٰہ کے پڑھے اور وہ آٹا یا پانی جانور کو کھلائے پلائے
اور دوسرا کام یہ کرے کہ کالا یا نیلا دھاگہ لے اور اس کو گیارہ تہہ کرے اور مع بسم اللّٰہ کے مندرجہ ذیل آیت کریمہ کو اکیس مرتبہ پڑھے ہر مرتبہ پڑھنے کے بعد اس دھاگے میں گرہ لگائے اور اس پر دم کرے اور جب اکیس گرہیں مکمل ہو جائے تو درود شریف تین مرتبہ پڑھ کر اس مکمل دھاگے پر دم کر دے
اس عمل میں اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھیں
آیت کریمہ یہ ہے
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم
وَمَآاَنفَقْتُمْ مِّن نَفَقَۃٍ اَو نَذَرْتُم مِّن نَذرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُہٗ • وَمَا لِلـظّٰـلِـمِـینَ مِن اَنصَارٍ°
( سورۃ البقرہ آیت نمبر 270)
0 Comments