اذن طیبہ مجھے سرکار مدینہ دے دو
لے چلے مجھ کو جو طیبہ وہ سفینہ دے دو
یاد طیبہ میں تڑپنے کا قرینہ دے دو
چشم ترسوز جگر شاہ مدینہ دے دو
چار یاروں . . کاتمہیں واسطہ دیتا ہوں شاہ
چار یاروں . . کاتمہیں واسطہ دیتا ہوں شاہ
اپنا غم مجھ کو شہنشاہ مدینہ دے دو
صدقہ شہزادی کونین کا پیارے آقا
مجھ کو دے دو میرے سرکار مدینہ دے دو
وقت آخر ہے . . چلی جان رسول اکرم
ایک جھلک اےمیرے سلطان مدینہ دے دو
ایک جھلک اےمیرے سلطان مدینہ دے دو
صدقہ شہزادی کونین کا پیارے آقا
مجھ کو دے دو میرے سرکار مدینہ دے دو
کثرت مال کی آفت سے بچا کر آقا
اپنے عطار کو الفت کا خزینہ دے دو
اذن طیبہ اذن طیبہ مجھے سرکار مدینہ دے دو
لے چلے مجھ کو جو طیبہ وہ سفینہ دے دو
آمین اللھم آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم
✿◕‿★★★.★★★‿◕✿◕
*صَلُّوا عَلَى الْحَبِيْب – صَلَّى ﷲُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّد
0 Comments